پاکستان میں کریڈٹ کارڈ سے خریداری کا رجحان رواں مالی سال کیسا رہا؟

اتوار 25 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں دسمبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر 24.5 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2023 میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے صارفین نے 108 ارب روپے کی ادائیگی کی جو دسمبر 2022 کے مقابلے میں 24.5 فیصد زیادہ ہے۔

دسمبر 2022 میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے صارفین نے 87 ارب روپے کی خریداری کی تھی۔ نومبر کے مقابلے میں دسمبر کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں ماہانہ بنیادوں پر 0.4 فیصد کی کمی ہوئی۔

نومبر میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے صارفین نے 108 ارب روپے کی خریداری کی۔ جو کہ دسمبر کے مقابلے میں 21 ارب روپے زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ دسمبر میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو مجموعی طور پر فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 8 ہزار 540 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

دسمبر 2022 کے اختتام پر بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ مجموعی قرضہ جات کا حجم 8 ہزار 665 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp