ایک ہفتے کے دوران افراط زر کی شرح میں اضافہ، کون سی اشیا سستی ہوئیں؟

ہفتہ 24 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں افراط زر کی شرح میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر 0.04 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 30.68 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے افراط زر بارے ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 22 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں روزمرہ استعمال کی آٹھ اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 20 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

اس کے برعکس 23 اشیاء کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران پیاز کی قیمت میں 14.42 فیصد، انڈے 11.19 فیصد، ایل پی جی 1.82 فیصد، پانچ لیٹر کوکنگ آئل 0.75 فیصد، آٹا 0.36 فیصد، سرسوں کا تیل 0.33 فیصد، آلو 0.23 فیصد اور ایک کلو بناسپتی گھی کی قیمت میں 0.11 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کے برعکس ٹماٹر کی قیمت میں 22.71 فیصد، کیلا 7.40 فیصد، ڈیزل 3.02 فیصد، چکن 1.22 فیصد، پٹرول 1 فیصد، چینی 0.87 فیصد، مٹن 0.86 فیصد، بیف 0.74 فیصد، دہی 0.71 فیصد، دال مونگ 0.54 فیصد، جلانے کی لکڑی 0.20 فیصد اور جارجٹ کی قیمت میں 0.14 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سب سے کم یعنی 17 ہزار 732 روپے ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپ کے لیے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.08 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 17 ہزار 733 روپے سے لے کر 22 ہزار 888 روپے، 22 ہزار 889 روپے سے لے کر 29 ہزار 517 روپے، 29 ہزار 518 روپے سے لے کر 44 ہزار 175 روپے اور اس سے زیادہ ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپوں کے لیے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.03 فیصد (کمی)، 0.01 فیصد (کمی)، 0.02 فیصد اور 0.09 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

واضح رہے صارفین کے لیے قیمتوں کے حساس اشاریہ کا تعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی وزیرِ تعلیم کی برطرفی ہندوتوا تعلیمی ایجنڈے کے لیے بڑا دھچکا قرار

کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، بھارتی مؤقف مسترد کرتے ہیں، خواجہ آصف

ایس اینڈ پی کا پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ، پاکستان اب کس کیٹیگری میں آگیا ہے اور اس کا فائدہ کیا ہوگا؟

کشمیری مہاجرین کی 12 اسمبلی نشستیں: تاریخ، آئینی حیثیت اور موجودہ تنازع

دبئی کی نئی ’دبئی انوائٹ اسکیم‘ کیا ہے؟ پاکستانی اس سے کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں