فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر ہوگئے

اتوار 25 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کندھے کی انجری کے باعث پاکستان سپر لیگ سے باہر ہوگئے، میڈیکل رپورٹ کے مطابق حارث رؤف کا کندھا ڈس لوکیٹ ہوگیا ہے۔

لاہور قلندرز نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ذریعے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حارث رؤف کا کندھا ڈس لوکیٹ ہوگیا ہے، انہیں مکمل فٹ ہونے میں 4 سے 6 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

لاہور قلندرز نے سوشل میڈیا پر کپتان شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے پیغام بھی چیئر کیا جس میں لکھا تھا کہ حارث رؤف کی عدم موجودگی واقعی تکلیف دہ ہے۔ وہ ہماری طاقت کا اہم ستون رہا ہے۔

ٹیم ڈائریکٹر ثمین رانا نے کہا کہ حارث رؤف ہمارے بولنگ اٹیک کا اہم رکن تھے، ان کی کمی محسوس کی جائے گی۔ پاکستان کا اثاثہ ہونے کہ وجہ سے کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے۔

واضح رہے گزشتہ روز حارث رؤف کراچی کنگز کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران کیچ پکڑتے ہوئے کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کنگز نے دلچسپ مقابلے کے بعد میچ 2 وکٹ سے جیت لیا تھا۔ لاہور قلندرز کا 176 رنز کا ہدف کراچی کنگز نے آخری گیند پر حاصل کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp