مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور سینیئر رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ صدر مملکت نے سمری پر اجلاس نہ بلایا تو 29 فروری کو اسپیکر آئینی طور پر از خود اجلاس بلا سکتا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے صدر کو سمری جا چکی ہے۔ تاہم اگر صدر نے اجلاس نہ بلایا تو 29 فروری کو اسپیکر آئینی طور پر اجلاس طلب کر سکتے ہیں۔#Pakistanelections #IshaqDar #VOAUrdu pic.twitter.com/6xL8SVSCdh
— VOA Urdu (@voaurdu) February 25, 2024
اتوار کو پنجاب اسمبلی کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ آئین میں بڑا واضح طور پر لکھا ہے کہ اگر ملک کا سربراہ یعنی صدر مملکت قومی اسمبلی کا اجلاس طلب نہیں کرتے تو آئینی اعتبار سے یہ اختیار اسپیکر کو بھی حاصل ہے کہ وہ قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرے۔
مزید پڑھیں
انہوں نے کہا کہ آئین میں یہ درج ہے کہ صدر کی طرف سے اجلاس نہ بلائے جانے کی صورت میں اسپیکر اسمبلی از خود اجلاس طلب کر سکتے ہیں، صدرعارف علوی کی طرف سے اجلاس نہیں بلایا جاتا تو 21 ویں روز اسپیکر کو اجلاس بلانے کااختیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ 17 دن گزر گئے ہیں، صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط نہیں کیے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسپیکر کے پاس اجلاس طلب کرنے کے لیے 21 آئینی دن ہوتے ہیں، اب ان آئینی 21 دن مطابق 29فروری آخری تاریخ بنتی ہے، صوبوں میں بھی اگر گورنر اجلاس نہیں بلاتا تو وہاں بھی یہی اصول لاگو ہوگا۔