نیوزی لینڈ میں زخمی پرندوں کے لیے ہسپتال کا قیام، پہلا مریض کونسا پرندہ رہا؟

اتوار 25 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیوزی لینڈ میں زخمی پرندوں کے علاج کے لیے پہلا ہسپتال کھول دیا گیا ہے۔  بین الاقوامی میڈیا کے مطابق آکلینڈ شہر سے 3 گھنٹے کی مسافت پر ’کیریکیری‘ کے علاقے میں زخمی پرندوں کے علاج کے لیے کھلے گئے مخصوص ہسپتال میں سب سے  پہلے کیوی پرندے کا علاج کیا گیا جو سوئمنگ پول میں گرنے سے زخمی ہوا تھا۔

’سپلاش‘ نامی اس کیوی پرندے کو پرندوں کے ڈاکٹروں نے علاج اور دیکھ بھال کے بعد صحت کی بحالی کے راستے پر گامزن کیا۔

کنزرویشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کیوی ہسپتال اپنی نوعیت کا نیوزی لینڈ میں پہلا منصوبہ ہے۔ اس کی تعمیر مقامی کنزویشن گروپ ’کیوی کاسٹ‘ کی مدد سے کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ 26 ہزار براؤن کیوی جنگلوں میں پائے جاتے ہیں جن کی تعداد 2008 میں 25 ہزار تھی جب کنزرویشنسٹس نے ان کو لاحق خطرے کے بارے میں خبردار کیا تھا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے اس قومی پرندے کی آبادی میں اضافہ زیادہ تر ان کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے گروپس کی وجہ سے ممکن ہو سکا ہے جو اس پر حملہ کرنے والے پرندوں کو بھگاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ