صائم ایوب اور بابراعظم نے پی ایس ایل کا بڑا ریکارڈ بنا دیا

پیر 26 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں کرکٹ کے سب سے بڑے میلے ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے کانٹے دار مقابلے جاری ہیں۔ گزشتہ روز پشاور زلمی کے اوپنرز نے لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ سنچری شراکتوں کا ریکارڈ برابر کردیا۔

پشاور زلمی کے اوپنرز صائم ایوب اور بابر اعظم نے لاہور قلندرز کے خلاف پہلی وکٹ پر136 رنز کی شراکت بنائی، صائم اور بابر نے 14 ٹی 20 اننگز میں چوتھی مرتبہ 100 یا اس سے زائد رنز کی شراکت کی ہے۔

محمد رضوان اور رائیلی روسو بھی 4 مرتبہ 100 یا اس سے زائد رنز کی شراکت کی ہے تاہم انھوں نے یہ کارنامہ 16 اننگز میں انجام دیا ہے۔

یاد رہے کہ محمد رضوان اور شان مسعود بھی 28 اننگز میں 4 مرتبہ 100 یا اس سے زائد رنز کی اننگز شراکت کرچکے ہیں۔

اتوار کے روز کھیلے گئے میچ میں بابر نے 36 بالز پر 48 جبکہ صائم ایوب نے 55 گیندوں پر 82 رنز بنائے تھے جبکہ پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو میچ میں 8 رنز سے شکست دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

ویڈیو

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل