فلسطین نژاد چلی کی گلوکارہ الیانا ریاض میں پرفارم کریں گی

بدھ 30 نومبر 2022
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلسطین نژاد چلی کی گلوکارہ الیانا ریاض میں ہونے والے میوزک فیسٹیول ‘ساؤنڈ سٹارم’ میں پرفارم کرنے اور ایم ڈی ایل بیسٹ کے میوزک شو میں مہمان کے طور پر پہلی بار سعودی عرب آنے کی تیاری کر رہی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق ریاض میں ساؤنڈ سٹارم یکم تا 3 دسمبر اور ایکس پی میوزک فیوچرز 28-30 نومبر تک منعقد کئے جائیں گے۔

لاس اینجلس کا میوزک گروپ بھی اس پروگرام میں اپنے پیشہ ورانہ گلوکاروں کے ساتھ ریاض میں ہونے والے میوزک فیسٹیول کے ایک سیشن کی میزبانی کرے گا۔
20 سالہ گلوکارہ نے بتایا ہے کہ میں ریاض میں ایکس پی میوزک فیوچرز میں حصہ لینے پر بہت خوش ہوں اور یہ دیکھنے کے لیے بے چین ہوں کہ XP ٹیم اور ایم ڈی ایل بیسٹ سعودی عرب میں موسیقی کے لیے کیا اقدام کر رہے ہیں۔
فلسطین نژاد گلوکارہ نے بتایا کہ وہ جلد ہی اپنا پہلا البم ریلیز کرنے کی تیاری بھی کر رہی ہیں۔

اپنے نئے البم پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میں سٹوڈیو میں ریکارڈنگ کے دوران نئے طریقے آزمانے کی کوشش کروں گی جس میں فیشن اور سٹائل شامل ہو گا۔
گلوکارہ نے بتایا کہ انہوں نے بتایا کہ ابھرتی ہوئی آرٹسٹ کے طور پر میری البم میں گلوکاری کے ساتھ ساتھ بطور فنکار بھی بہت کچھ سیکھنے کا تجربہ حاصل ہوا ہے۔
فلسطین نژاد گلوکارہ کی موسیقی عربی اور مغربی دھنوں کا امتزاج ہے، جسے وہ اپنی کثیر القومی پرورش سےجوڑتی ہیں۔
گلوکارہ نے بتایا ہے کہ میں نے ہمیشہ محنت کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے شعبے میں ترقی کے لیے بہتر سے بہتر تربیت حاصل کرنے کے لیے مسلسل تلاش میں یقین رکھا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ