پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 2024 ، ایڈیشن 9 کے 13 میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے دی، اسلام آباد یونائیٹڈ پشاور زلمی کے 201 رنز کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز ہی بنا سکی۔
مزید پڑھیں
اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے پشاور زلمی کے 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز جورڈن کاکس اورکولن منرو نے کیا تاہم 32 کے مجموعی اسکور پر جورڈن کاکس 13 رنز بنا کر لیکوک ووڈ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
دوسری وکٹ 50 کے مجموعی اسکور پر گری جب شاداب خان صرف 6 رنز بنا کر عارف یعقوب کی گیند پر صائم ایوب کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، تیسری وکٹ 73 کے مجموعی اسکور پر گری جب آغا سلمان 14 رنز بنانے کے بعد صائم ایوب کی گیند پر محمد حارث کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
چوتھی وکٹ 181 کے مجموعی اسکور پر گری جب اعظم خان انتہائی جارحانہ کھیلتے ہوئے 6 چھکوں، 6 چوکوں کی مدد سے 30 گیندوں پر 75 رنز بنا کر نوین الحق کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، اس موقع پر ایسا لگتا تھا کہ اعظم خان پشاور زلمی سے میچ چھین لیں گے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کو پانچویں بڑا نقصان بھی اعظم خان کے فوری بعد کولن منرو کی صورت میں اٹھانا پڑا جب وہ انتہائی عمدہ اننگز کھیلتے ہوئے 71 رنز پر عارف یعقوب کی گیند پر 181 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔
چھٹی وکٹ بھی 182 کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب حیدر علی صفر پر عارف یعقوب کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، ساتویں وکٹ بھی 183 کے مجموعی اسکور پر گری جب فہیم اشرف ایک رنز بنانے کے بعد عارف یعقوب ہی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی آٹھویں وکٹ 183 کے مجموعی اسکور پر گری جب حنین شاہ کو بھی عارف یعقوب نے صرف پرآؤٹ کر دیا، نویں وکٹ 191 کےمجموعی اسکور پر گری جب عماد وسیم صرف ایک رنز بنانے کے بعد سلمان ارشاد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
نسیم شاہ نے 8 رنز اسکور کیے اور ٹائمل ملز نے 1 رنز اسکور کیا اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
پشاور زلمی کی بولنگ لائن میں آج عارف یعقوب چھائے رہے، انہوں نے اپنے 4 اوورز میں 27 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے ٹورنامنٹ میں ایک ہی اننگز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
صائم ایوب، لیوک ووڈ، نوین الحق اور سلمان ارشاد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 2024 ، ایڈیشن 9 کے 13 میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو ایک بار پھر مہنگا ثابت ہوا، پشاور زلمی بابر اعظم کی نا قابل شکست شاندار سینچری کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔
پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور کپتان بابر اعظم نے کیا تو پہلی وکٹ 77 کے مجموعی اسکورپر گری جب صائم ایوب جارحانہ کھیلتے ہوئے 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 21 گیندوں پر 38 رنز پر آغاز سلمان کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔
دوسری وکٹ بھی جلد ہی 80 کے مجموعی اسکور پر گری جب محمد حارث کو صرف 2 رنز پر شاداب خان نے اپنی ہی گیند پر کیچ پکڑ کر آؤٹ کر دیا۔
تیسری وکٹ بھی 80 کے مجموعی اسکور پر گری جب حسیب اللہ خان کو شاداب خان نے صفر پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا، چوتھی وکٹ 114 کے مجموعی اسکور پر گری جب پال والٹر 19 رنز پر شاداب خان کی تھروپر رن آؤٹ ہو گئے، پانچویں وکٹ 124 کے مجموعی اسکور پر گری جب روومن پاول 8 رنز پر نسیم شاہ کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے اعظم خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پشاور زلمی کی اننگز کی سب سے خاص بات بابر اعظم کی شاندار اننگز تھی، بابر اعظم نے 2 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 63 گیندوں پر نا قابل شکست 111 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کا ساتھ آصف علی نے دیا، انہوں نے 17 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب شاداب خان نے 2 جب کہ نسیم شاہ، آغا سلمان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، پانچواں کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔
پشاور زلمی کی ٹیم میں صائم ایوب، بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث (وکٹ کیپر)، حسیب اللہ خان، روومین پاول، آصف علی، پال والٹر، لیوک ووڈ، نوین الحق، عارف یعقوب، سلمان ارشاد شامل ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں حیدر علی، کولن منرو، سلمان علی آغا، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان (وکٹ کیپر)، جورڈن کاکس، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حنین شاہ، تیمل ملز شامل ہیں۔