پی ایس ایل کا میلہ اب کراچی میں سجنے کو تیار، سیکیورٹی انتظامات مکمل

منگل 27 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا میلہ اب کراچی میں سجنے کو تیار ہے، جس کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

ایس ایل سیزن 9 کے کراچی میں میچرز 28 فروری سے 18 مارچ تک کراچی نیشنل بینک اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے، اس دوران سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

کراچی میں پی ایس ایل میچز کے دوران ایس ایس یو کے1ہزار مرد اور خواتین کمانڈوزسیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے، ٹریفک پولیس، اسپیشل برانچ،ریپڈ ریسپانس فورس، ڈسٹرکٹ پولیس اور رینجرز بھی فرائض انجام دے گی۔

کمانڈوز کو اسٹیڈیم، پریکٹس گراؤنڈ، کراچی ایئرپورٹ، روٹس، ہوٹلز اور دیگر مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔

سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے ترجمان کے مطابق کرکٹ ٹیموں کے روٹس پر ماہر نشانہ باز بھی تعینات کیے جائیں گے ،شہریوں کی سہولت کے پیش نظر تمام سڑکوں کو ٹریفک کی آمد ورفت کے لیے کھلا رکھا جائے گا۔

شائقین کرکٹ کے لیے نیشنل کوچنگ سینٹر سے ملحقہ چائنا گراؤنڈ پارکنگ کے لیے مختص کیا گیا ہے، میچ سے 3 گھنٹے قبل اسٹیڈیم کے دروازے کھولے جائیں گے، اسٹیڈیم آنے والوں کے لیے اصل شناختی کارڈ ساتھ رکھنا لازم قرار دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp