وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں گلیوں کی مرمت کے پراجیکٹ کا اعلان کیا ہے۔
منگل کے روز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے قصور اور شیخوپورہ کے ارکان اسمبلی سے ملاقات کی، مریم نواز شریف نے پنجاب کے دیہاتی علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کے لیے پلان طلب کر لیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبائی اسمبلی کے ارکان کو پراجیکٹ کے لے تحریری درخواست دینے کو کہا اور پنجاب کے شہروں اور دیہات کے محلوں کی چھوٹی سڑکوں اور گلیوں کی مرمت کے لیے فوری پلان بھی طلب کیا۔
اس موقع پر گفتگو میں مریم نواز شریف نے کہا کہ ہر حلقے کو ترقیاتی پراجیکٹ کے لحاظ سے ماڈل حلقہ بنانا چاہتی ہیں، عوام کے مسائل فوری طور پر حل ہونے چاہیے۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت خصوصی اجلاس میں ترقیاتی اور مالیاتی امور کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید ، ارکان اسمبلی مریم اورنگ زیب، عظمیٰ بخاری، بلال کیانی، ثانیہ عاشق، چیف سیکریٹری پنجاب اور چیئرمین پی اینڈ ڈی اور مختلف محکموں کے سیکیریٹیز نے شرکت کی۔
مریم نواز کا سول سیکیرٹریٹ پنجاب کا دورہ
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا لاہور میں شالیمار پولیس سٹیشن کا اچانک دورہ pic.twitter.com/ZfFl4fBT6h
— صحرانورد (@Aadiiroy2) February 26, 2024
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب سول سیکیرٹریٹ کا دورہ بھی کیا ہے، اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے سول سیکرٹریٹ کے تاریخی اور قدیمی حالت میں بحالی پراجیکٹ کو سراہا، وزیراعلیٰ نے سیکرٹریٹ میں میوزیم کا افتتاح بھی کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کو چیف سیکیریٹری زاہد اختر زمان نے بریفنگ دی۔
مریم نواز کا شالیمار تھانے کا اچانک دورہ
آرام کے دن گئے، اب سرکاری افسران کو کام کرنا ہوگا ، وزیراعلی مریم نواز کا تھانے کا سرپرائز دورہ pic.twitter.com/Q04QLU2nAd
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) February 26, 2024
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے شالیمار تھانے کا اچانک دورہ کیا اور قیدیوں سے حال پوچھا، آئی جی پنجاب عثمان انور نے اس موقع پر انہیں بریفنگ دی۔