بینک ڈیپازٹس، مختصر مدتی قرضوں اور سرمایہ کاری میں اضافہ

منگل 27 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بینکوں کے ڈیپازٹس، مختصر مدت کے قرضوں اور سرمایہ کاری میں جنوری کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2024 کے اختتام پر کمرشل بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 27541 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 21 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال جنوری میں بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 22754 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔ دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں بینکوں کے ڈیپازٹس میں ماہانہ بنیادوں پر 1.1 فیصد کی کمی ہوئی۔ دسمبر میں بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 27841 ارب روپے ریکارڈکیا گیا جو جنوری میں کم ہو کر 27541 ارب روپے ہو گیا۔

اعدادوشمار کے مطابق جنوری کے اختتام پر بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں کاحجم 12095 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں 3.7 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال جنوری میں بینکوں کے مختصر مدت کےقرضوں کا حجم 11659 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

دسمبر کےمقابلے میں جنوری میں بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں میں ماہانہ بنیادوں پر 2.1 فیصد کی کمی ہوئی۔ دسمبر میں بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں کا حجم 11659 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو جنوری میں بڑھ کر 12095 ارب روپے ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری کے اختتام تک بینکوں کی سرمایہ کاری (اسٹاک) کا حجم 25603 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سا ل جنوری کے مقابلے میں 32.7 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال جنوری میں بینکوں کی سرمایہ کاری کا حجم 19293 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

دسمبر کےمقابلے میں جنوری میں بینکوں کی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیادوں پر 1.3 فیصد کی نمو ہوئی ۔ دسمبر میں بینکوں کی سرمایہ کاری کا حجم 25280 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو جنوری میں بڑھ کر 25603 ارب روپے ہو گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp