پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 14 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 60 رنز سے شکست دے کر پانچویں کامیابی حاصل کرلی۔
لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
🚨 TOSS UPDATE 🚨
Multan Sultans win the toss and opt to bat first 🏏
Follow ball-by-ball updates: https://t.co/ktWcqzBZbh#HBLPSL9 | #KhulKeKhel | #LQvMS pic.twitter.com/t2AQeuNImd
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 27, 2024
ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 214 رنز اسکور کیے۔ جبکہ ان کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ جواب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 17ویں اوور میں 154 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
آج کے میچ میں ملتان سلطانز کے بولر اسامہ میر کا خوب جادو چلا جنہوں نے 40 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ملتان سلطانز کی بیٹنگ
ملتان سلطانز کے بیٹر عثمان خان نے 55 گیندوں پر 96 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ افتخار احمد نے 18 گیندوں پر 40 رنز بنائے۔
آج کے میچ میں کپتان رضوان کوئی کارکردگی نہ دکھا سکے اور صفر پر ہی پویلین لوٹ گئے۔ اس کے علاوہ ریزا ہینڈرکس 40، طیب طاہر نے 21 اور خوشدل شاہ نے 3 رنز اسکور کیے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ کارلوس بریتھویٹ اور سکندر رضا نے ایک ایک وکٹ لی۔
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں اب تک ملتان سلطانز نے 6 میچ کھیل کر 5 میں کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ لاہور کی ٹیم ابھی تک ایک بھی میچ نہیں جیت سکی۔ اور مسلسل 6 میچ ہار گئی ہے۔
اس وقت ملتان سلطانز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر براجمان ہے۔