پی ایس ایل 9: اسامہ میر نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

منگل 27 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے مقابلے جاری ہیں، آج کے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو ہوم گراؤنڈ پر بھاری مارجن سے شکست دیدی۔

آج کے میچ میں ملتان سلطانز کے بولر اسامہ میر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 40 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور یوں وہ ایونٹ میں 6 وکٹیں لینے والے پہلے اسپنر بن گئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by CricTracker (@crictracker)

آج کے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 214 رنز اسکور کیے۔ جبکہ ان کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ جواب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 17ویں اوور میں 154 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

ملتان سلطانز کے بیٹر عثمان خان نے 55 گیندوں پر 96 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ افتخار احمد نے 18 گیندوں پر 40 رنز بنائے۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں اب تک ملتان سلطانز نے 6 میچ کھیل کر 5 میں کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ لاہور کی ٹیم ابھی تک ایک بھی میچ نہیں جیت سکی۔ اور مسلسل 6 میچ ہار گئی ہے۔

اس وقت ملتان سلطانز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر براجمان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp