بحریہ ٹاؤن لاہوراپنے بجلی کے بل کی بروقت ادائیگی میں ناکام رہتے ہوئے لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی 76 کروڑ روپے سے زائد کی نادہندہ نکلی، لیسکو نے بحریہ ٹاؤن کو اپنے گرڈ سے بجلی کی سپلائی روکنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔
ڈائرئکٹر کسٹمر سروس رائے اصغر کے مطابق لیسکو نے متعدد بار بحریہ ٹاؤن کو نوٹس بھیجے، لیسکو کی جانب سے متعدد نوٹس بھیجنے کے باوجود بحریہ ٹاؤن انتظامیہ نے ادائیگی نہیں کی، مسلسل عدم ادائیگی کے بعد بحریہ ٹاؤن لاہور کو بجلی کی فراہمی روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایکس این آپریشن رائے ونڈ ڈویژن کی درخواست پر آپریشن ڈائریکٹر لیسکو نے اس ضمن میں بحریہ ٹاؤن لاہور کو بجلی کی فراہمی روکنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔