ٹی20 کرکٹ: جان نکول لوفٹی ایٹن نے تاریخ کی تیز ترین سنچری جڑ دی

بدھ 28 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نمیبیا کے بیٹر جان نکول لوفٹی ایٹن نے نیپال کے خلاف میچ میں صرف 33 گیندوں پر سنچری اسکور کر کے ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں اب تک کی تیز ترین سنچری جڑ دی ہے۔

جان نکول لوفٹی ایٹن اب ٹی20 انٹرنیشنل میں تیز ترین سنچری بنانے والے بیٹر بن گئے۔

ان سے قبل یہ ریکارڈ نیپال کے کشال مالا کے پاس تھا جنہوں نے گزشتہ سال منگولیا کے خلاف 34 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔

ٹی20 انٹرنیشنل میں تیسری تیز ترین سنچری میں جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر، بھارت کے روہت شرما اور چیک ری پبلک کے سدیش وکرماسکیرا مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 35، 35 گیندوں پر سنچریاں بنائی ہوئی ہیں۔

جان نکول نے 11 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے صرف 36 گیندوں پر 101 رنز بنائے جبکہ 2 وکٹیں بھی حاصل کیں جس پر انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ٹی20 کی مجموعی طور تیز ترین سنچری کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے اسٹار بیٹر کرس گیل کے پاس ہے۔ انہوں نے 2013 میں انڈین پریمیئر لیگ کے میچ میں صرف 30 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنائی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

امریکی ویزا منسوخی میں 150 فیصد اضافہ، ٹرمپ انتظامیہ کا ریکارڈ دعویٰ

نیو یارک: وفاقی حکام کی جانب سے سٹی کونسل ملازم کی گرفتاری، میئر ظہران ممدانی کا شدید ردعمل

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘