ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس: شہباز شریف وزیراعظم، ایاز صادق اسپیکر کے امیدوار نامزد

بدھ 28 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شہباز شریف کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کرنے کی توثیق کردی گئی۔

مسلم لیگ ن نے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے سردار ایاز صادق کو امیدوار نامزد کر دیا ہے۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد عطا تارڑ نے کہاکہ نواز شریف نے دونوں عہدوں کے لیے ناموں کی توثیق کر دی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ مشاورت کے بعد ڈپٹی اسپیکر کے نام کا فیصلہ بھی آج ہی کیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نواز شریف، شہباز شریف سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

قبل ازیں پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہاکہ ملک میں سیاسی عدم استحکام کی کوئی بات نہیں، انشااللہ ملک میں سیاسی و معاشی استحکام ضرور آئے گا۔

نواز شریف نے کہاکہ اس وقت سارے معاملات معیشت سے جڑے ہوئے ہیں، حکومت معیشت کو ٹھیک کرے گی تو سب ٹھیک ہو جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ خواہش ہے کہ ہر اسمبلی اور ہر وزیراعظم اپنی مدت پوری کرے۔ نئی حکومت آتے ہی معیشت کو ٹھیک کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp