’میں جیسے بھی کپڑے پہنوں لوگ کہنے والے کون ہوتے ہیں‘، عفت عمر

بدھ 28 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عفت عمر ایک خوبصورت اور ملٹی ٹیلنٹڈ فلم و ٹی وی اداکارہ ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز کم عمری میں 90 کی دہائی کے اوائل میں ماڈلنگ سے کیا۔

انہوں نے بطور ماڈل شہرت حاصل کی اور پھر اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا۔ انہوں نے ٹی وی پر کئی شاندار پرفارمنس دیں اور خود کو ایک اچھی اداکارہ کے طور پر ثابت کیا۔

مزید پڑھیں

عفت عمر کی کامیاب ڈرامہ سیریلز میں غلام گردش، محبت آگ سی اور آنگن شامل ہیں۔ انہوں نے اب اداکاری سے وقفہ لے لیا ہے تاہم وہ ایک اچھے اور مثبت کردار کی تلاش میں ہیں۔ عفت کو مختلف سیاسی اور سماجی مسائل پر آواز اٹھانے کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔

حال ہی میں عفت عمر پوڈ کاسٹ ’دی یوتھ ویو‘ میں نمودار ہوئیں جہاں انہوں نے ان نقادوں کو سخت پیغام دیا جو ان کے لباس پر تنقید کرتے ہیں۔

اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے عفت عمر نے کہا کہ وہ ایسے لوگوں کو سخت جواب دیتی ہیں اور وہی کرتی ہوں جو اپنے لیے ٹھیک سمجھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے اسی طرز عمل پر ایسے افراد خصوصاً مرد انہیں اس قدر ناپسند کرتے ہیں اور وہ ان کے لیے’ٹکے کی عورت، طلاق یافتہ عورت، تم مختصر لباس کیوں پہنتی ہو، کیا تمہیں شرم نہیں آتی‘ جیسے جملے استعمال کرتے ہیں۔

عفت عمر نے کہا کہ ’اس کے علاوہ میری پسند کا لباس پہننا میرا ذاتی معاملہ ہے اور یہ میرا اور اللہ کا معاملہ ہے، تم کون ہو مجھ سے کچھ کہنے والے‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp