انتخابات میں مبینہ دھاندلی: حافظ نعیم الرحمان کا گورنر سندھ سے وعدہ معاف گواہ بننے کا مطالبہ

بدھ 28 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی پاکستان کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 8 فروری کے انتخابات میں جلعسازی کے ذریعے عوام کی مسترد شدہ پارٹی ایم کیو ایم کو کراچی پر بٹھا دیا گیا۔

اپنے ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ مصطفیٰ کمال کے اعتراف جرم کے بعد جب گورنر سندھ کی گفتگو بھی سامنے آ گئی ہے تو ضروری ہے کہ کامران ٹیسوری وعدہ معاف گواہ بن جائیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ کامران ٹیسوری اگر وعدہ معاف گواہ بن جاتے ہیں تو آئندہ کوئی عوام کا مینڈیٹ چوری کرنے کی جرات نہیں کر سکے گا۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر نے کہاکہ 8 فروری کو ہونے والے الیکشن میں فارم 45 کے مطابق ایم کیو ایم کراچی سے ایک بھی پولنگ اسٹیشن نہیں جیت سکی، ان کو فارم 47 کے ذریعے جتوایا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اب ضروری ہے کہ چیف الیکشن کمشنر فارم 45 کے مطابق انتخابی نتائج کا اعلان کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی جس میں مصطفیٰ کمال یہ کہہ رہے تھے کہ پیپلزپارٹی کے مطابق ایم کیو ایم کا مینڈیٹ 100 فیصد جعلی ہے۔

اس کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی بھی ایک مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی تھی، جس میں وہ یہ کہتے سنائی دے رہے ہیں کہ اگر ایم کیو ایم کا مینڈیٹ 100 فیصد جعلی ہے تو دوسری جماعتوں کا 200 فیصد جعلی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

 برسلز میں پاک عراق وزرائے داخلہ کی اہم ملاقات، زائرین کی سہولت اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

جدہ میں 2022 کے بعد سب سے زیادہ بارش ریکارڈ

افغان سرزمین بیرونی عسکری سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں، طالبان وزیر خارجہ امیر خان متقی

جدہ بک فیئر 2025 کا شاندار آغاز، 24 ممالک کے پبلشرز کی شرکت

ٹرمپ کو تیسری عالمی جنگ کا خطرہ، امریکا چاہتا ہے کہ یوکرین ڈونباس سے دستبردار ہو، زیلنسکی کا انکشاف

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل