پاکستان میں حکومت کی ساکھ ہی نہیں بلکہ مسلم لیگ ن کی سیاست بھی ختم ہوگئی، حافظ نعیم الرحمٰن

پیر 29 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ فارم 47 کی بنیاد پر بننے والی حکومت کو تسلیم نہیں کرسکتے۔

کراچی پریس کلب میں ’میٹ دی پریس‘ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ کھوکھلی حکومت کا عوام سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہاکہ عام انتخابات کے علاوہ بلدیاتی الیکشن میں بھی شبخون مارا گیا، سندھ میں پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کو عوام پر مسلط کیا گیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی سیاست ختم ہوگئی، یہ بات ظلط ہے کہ پاکستان میں گیس کے ذخائر ختم ہوگئے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ جماعت اسلامی ملکی مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ حکومت امریکا کے کہنے پر پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام شروع نہیں کررہی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp