چوبیس گھنٹوں میں 500 سے زائد روسی فوجی ہلاک و زخمی:یوکرائن کا دعویٰ

پیر 13 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یوکرائنی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ دونباس کے شہر ’باخ موت‘ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران روسی فوج کے 500 سے زائد فوجی ہلاک اور زخمی  کردیے گئے ہیں۔

یوکرائن کے مشرقی علاقے ’ دونباس‘ کے شہر’ باخ موت ‘ پر قبضہ کرنے کے لیے روسی فوج ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے جبکہ دوسری طرف یوکرائنی فوج علاقے کا دفاع کر رہی ہے اور اس لڑائی میں اب تک روس اور یوکرائن کے ہزاروں فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

فریقین نے اعتراف کیا کہ ’ باخ موت ‘ کی جنگ میں دونوں اطراف کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے تاہم ہلاکتوں کی درست تعداد بتانا مشکل ہے۔

واضح رہے کہ یوکرائن کے مشرق میں اہم صنعتی علاقے ’دونباس‘ کے کئی حصوں پر روسی فوج پہلے ہی سے قابض ہے۔ جبکہ روس نواز جنگجو گزشتہ کئی مہینوں سے باخ موت پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ایک قریبی ساتھی نے بتایا کہ روس نے ’ باخ موت ‘ میں اپنے بہترین یونٹس بھیجے ہیں اور اس لیے یوکرائن نے وہاں بھرپور انداز میں لڑائی لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ روس یوکرائن جنگ کو ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے  مگر فریقین مذاکرات کی میز پر آنے کے بجائے فوجی طاقت سے ہی ایک دوسرے کو فتح کرنے پر بضد ہیں  جس کے باعث دونوں اطراف کا بھاری نقصان ہونے کے ساتھ ساتھ عالمی معیشت پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ