‎علی امین گنڈاپور کے آزاد کشمیر میں ضمانتی مچلکے جمع

بدھ 28 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخواہ کے نامزد وزیر اعلیٰ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈآ پور نے  بدھ کو آزاد کشمیر میں ضمانتی مچلکے جمع کرادیے۔

الیکشن کمیشن نے 14 فروری کو علی امین گنڈا پور کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کو تحریری طور پر ہدایت کی تھی کہ انہیں گرفتار کرکے 28 فروری کو  الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کیا جائے۔

‎الیکشن کمیشن نے حکم نامے میں یہ بھی کہا تھا کہ اگر علی امیں گنڈا پور 50 ہزار روپے کے  ضمانتی مچلکے جمع کرائیں  تو ایسی صورت میں  ان کو حراست میں نہ رکھا جائے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے ڈیرہ غازی خان کے ڈپٹی کمشنر کے پاس ضمانتی مچلکے جمع کرائے جس کے بعد ان کو حراست میں نہیں لیا گیا۔

منگل کو ان کے وکیل الیکشن کمیشن پیش ہوئے اور الیکشن کمیشن نے 5 فروری تک اس مقدمے کی سماعت ملتوی کردی۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کے رہنما 5 فروری کو الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوتے تو ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp