بابر سلیم سواتی اور ثریا بی بی خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر منتخب

جمعرات 29 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سنی اتحاد کونسل کے رکن بابر سلیم سواتی ثریا بی بی نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر منتخب ہونے کے بعد عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں اسپیکر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوچکا ہے، اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر 106 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیے ہیں۔

مشتاق غنی کے مطابق بابر سلیم سواتی نے 89 ووٹ لیے ہیں جبکہ ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کو 87 ووٹ ملے۔  یوں ثریا بی بی کو 2 ووٹ کم ہوئے ہیں۔ اپوزیشن کے امیدوار  برائے اسپیکر احسان اللہ 17 ووٹ حاصل کر پائے ۔ اپوزیشن کی طرف سے ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار  ارباب وسیم کو 19 ووٹ ملے۔

 بابر سلیم سواتی اور ثریا بی بی نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف بھی اٹھا لیا، سابق اسپیکر مشتاق غنی نے بابر سلیم سواتی  سے عہدے کا حلف لیا جبکہ بابر سلیم سواتی نے ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی سے ان کے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا، نو منتخب اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی

عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد سابق اسپیکر مشتاق غنی نے کرسی بابر سلیم سواتی کے حوالے کردی اور ایوان سے رخصت ہوگئے، نئے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے عہدے کا حلف لینے کے بعد کہا کہ وہ لیڈر شپ کے شکرگزار ہیں کہ جنہوں نے انہیں صوبائی اسمبلی کا اسپیکر منتخب کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔ اس موقع پر سیکریٹری صوبائی اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر کے امیدواروں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ڈپٹی اسپیکر کے لیے ارباب محمد وسیم اور محترمہ ثریا بی بی کے نام موصول ہوئے ہیں، ان دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp