کیا چترال کی ثریا بی بی خیبرپختونخوا اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر بن سکتی ہیں؟

منگل 27 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک انصاف کی جانب سے خیبرپختونخوا اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لیے ثریا بی بی کے نام کی باضابطہ طور پر توثیق کردی گئی ہے، جو خطے کے سیاسی منظر نامے میں ایک تاریخی پیش رفت کا تسلسل سمجھا جارہا ہے۔

سوشیالوجی میں ماسٹرز ڈگری حاصل کرنیوالی ثریا بی بی کی ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لیے نامزدگی تحریک انصاف کی موجودہ سینیٹر مہر تاج روغانی کے نقش قدم پر ہے، جو اس سے قبل خیبرپختونخوا اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کے عہدے پر فائز رہ چکی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے باوثوق ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے ڈپٹی اسپیکر کے عہدے پر ایک خاتون کو شامل کرنے کی وکالت کی جس کے نتیجہ میں ثریا بی بی اس عہدے کے لیے سب سے اہم شمار کی گئی ہیں۔

حلقہ کے پی 1 چترال سے تعلق رکھنے والی ثریا بی بی نے عام انتخابات میں کے پی ون اپر چترال میں غیر معمولیکامیابی حاصل کی تھی، وہ تحریک انصاف کے ملاکنڈ خواتین ونگ کی نائب صدر کی حیثیت میں سیاسی طور پر متحرک ہیں اور کمیونٹی میں اپنے سماجی کاموں کے لیے مشہور ہیں۔

ماہرین کے مطابق تحریک انصاف کی رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ثریا بی بی کی ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لیے نامزدگی قانون سازی کے صوبائی امور میں خواتین کی شمولیت اور بہتر صنفی نمائندگی کی جانب ایک مشترکہ کوشش کی عکاسی کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی، پیٹرول 50، ڈیزل 19پیسے سستا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ: جماعت اسلامی کا 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون میں بڑی پیشرفت، نیا معاہدہ طے پاگیا

پمز سانحہ، جاں بحق بچوں کے لواحقین کے لیے 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان

کینیڈا کے ساتھ تجارتی تنازع: ڈونلڈ ٹرمپ کا ‘لیک اونٹاریو’ کا نام بدل کر ‘لیک امریکا’ رکھنے کا انتظامی حکمنامہ جاری

ویڈیو

پمز سانحہ، سیکریٹری ہیلتھ ماضی کے ملزم، بے ایل اے کی دہشتگرد خواتین پر انعام

امریکی سی آئی اے چیف کے خفیہ دورۂ ماسکو پر دُنیا میں ہلچل، روس کو تباہ کن نتائج کی دھمکی

نیپال: زلزلہ یا تباہی کا نیا روپ؟ 5.2 شدت کے جھٹکے کی خوفناک سچائی سامنے آگئی

کالم / تجزیہ

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ