ہالینڈ میں 2 پاکستانیوں پر فردِ جرم عائد، سبب کیا نکلا؟

جمعرات 29 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہالینڈ کی ایک عدالت نے انتہائی دائیں بازو کے مسلم مخالف رہنما گیرٹ وائلڈرز کے قتل کے عوامی مطالبے پر 2 پاکستانی شہریوں پر فرد جرم عائد کی ہے۔

ہالینڈ کی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے کہا ہے کہ استغاثہ نے پاکستان میں حکام سے کہا ہے کہ وہ ہالینڈ میں مقدمے کا سامنا کرنے کے لیے 55 اور 29 سالہ 2 مشتبہ افراد کو ہالینڈ کے حوالے کریں۔ دونوں پاکستانیوں پر وائلڈرز کو قتل کرنے کے لیے کھلے عام لوگوں کو اُکسانے کرنے کا الزام ہے۔

مزید پڑھیں

عدالت نے کیس کی پہلی سماعت 2 ستمبر 2024 کو مقرر کی ہے۔ تاہم ہالینڈ اور پاکستان کے درمیان حوالگی کا کوئی معاہدہ نہیں، جس کی وجہ سے مقدمے میں پیشرفت کے امکانات غیر واضح ہیں۔

ملعون گیرٹ وائلڈرز نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ مجھے امید ہے کہ ان (2 مشتبہ افراد) کو ہالینڈ کے حوالے کیا جائے گا، مجرم ٹھہرایا جائے گا اور جیل بھیج دیا جائے گا۔

خالد لطیف کو ہالینڈ کی عدالت سے 12 سال قید کی سزا

ہالینڈ کی عدالت نے ستمبر 2023 میں پاکستان کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر خالد لطیف کو اسلام مخالف رکن پارلیمان گیرٹ وائلڈرز کے قتل پر عوام کو اکسانے کے الزام میں 12 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

خالد لطیف پاکستان کی جانب سے 5 ایک روزہ اور 13 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل چکے ہیں لیکن 2017 میں دبئی میں پاکستان سپر لیگ کے ایک میچ میں سپاٹ فکسنگ کے الزام میں ان پر 5 سال کی پابندی عائد کردی گئی تھی۔ انہوں نے پاکستان کے لیے آخری میچ ستمبر 2016 میں ابوظہبی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp