پی ایس ایل 9 : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

جمعرات 29 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 2024، ایڈیشن 9 کے 16 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مطلوبہ ہدف آخری گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن رائے اور سعود شکیل نے اننگز کا عمدہ آغاز کیا تاہم 57  کے مجموعی اسکور پر سعود شکیل24 کے رنز پر حسن علی کی گیند پر عرفان خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، دوسری وکٹ 70 کے مجموعی اسکور پر گری جب خواجہ نافع صرف 2 رنز بنا کر زاہد محمود کی گیند پرعرفان خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی تیسری وکٹ بھی فوری 75 کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب سرفراز احمد 3 رنز پر حسن علی کی گیند پر سائفر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

چوتھی وکٹ 89 کے مجموعی اسکور پر گری جب جیسن رائے عمدہ اننگز کھیلتے ہوئے 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنا کر شعیب ملک کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، شعیب ملک نے اپنی ہی گیند پر ان کا کینچ لیا۔ پانچویں وکٹ 89 کے مجموعی اسکر پر گری جب رئلی روسو صرف 6 رنز پر زاہد محمود کی گیند پر عرفان خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیت میں سب سے اہم کردار شیرفین ردرفورڈ نے ادا کیا انہوں نے 6 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 31 گیندوں پر 58 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے، آخری اوور تک ان کا ساتھ عقیل حسین نے دیا انہوں نے 22 رنز اسکور کیے اور وہ بھی آؤٹ نہیں ہوئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی اور زاہد محمود نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ شعیب ملک نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 2024، ایڈیشن 9 کے 16 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگزکے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز اسکور کیے۔

کراچی کنگز کی جانب سے شان مسعود اور ٹم سائفرٹ نے اننگز کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ ہی 2 کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب کپتان شان مسعود 2 رنز ہی بنا پائے تھے کہ عقیل حسین کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے، دوسری وکٹ 61 کے مجموعی اسکور پر گری جب ٹم سائفرٹ 21 رنز بنانے کے بعد عثمان طارق کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔

کراچی کنگز کی چوتھی وکٹ 103  کے مجموعی اسکور پر گری جب شعیب ملک12 رنز بنا کر ابرار احمد کی گیند پر جیسن رائے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، پانچویں وکٹ 113 کے مجموعی اسکور پر گری جب محمد نواز28 رنز بنانے کے بعد عقیل حسین کی گیند پر ابرار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

کراچی کنگز کی چھٹی وکٹ 134 کے مجموعی اسکور پر گری جب کیرون پولارڈ 13 رنز بنا کر ابرار احمد کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے، ساتویں وکٹ 136 کے مجموعی اسکور پر گری جب حسن علی 2 رنز بنا ابرار احمد کی گیند پر عقیل حسین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، آٹھویں وکٹ 138 کے مجموعی اسکور پر گری جب عرفان خان  15 رنز بنا کر محمد وسیم کی گیند پر جیسن رائے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

کراچی کنگر کی طرف سے انور علی نے 25 اور زاہد محمود نے 3 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے ابرار احمد نے 3 ، عقیل حسین اور عثمان طارق نے 2 ، 2 جب کہ محمد وسیم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

کراچی کنگز کی تیسری وکٹ بھی 64 کے مجموعی اسکورپر گر گئی جب جیمز وینس کو بھی  عثمان طارق نے ایل بھی ڈبلیو آؤٹ کر دیا، انہوں نے 37 رنز اسکور کر رکھے تھے۔

کراچی کنگز کی ٹیم میں شان مسعود (کپتان)، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، محمد نواز، محمد عرفان خان، انور علی، حسن علی، زاہد محمود، بلیسنگ مزاربانی شامل ہیں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں جیسن رائے، سعود شکیل، خواجہ نافع، ریلی روسو (کپتان)، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، شیرفین ردرفورڈ، عقیل حسین، محمد وسیم جونیئر، سہیل خان، عثمان طارق، ابرار احمد شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp