بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر سکیل پر شدت 3.6 ریکارڈ

جمعرات 29 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات پاکستان (پی ایم ڈی) کے مطابق جمعرات کو شام 5 بج کر 58 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز گلگت سے 56 کلومیٹر جنوب مغرب میں 45 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کی وجہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp