اگر حکومت دھاندلی کی تحقیقات کروائے تو آئی ایم ایف پروگرام میں تعاون کریں گے، مزمل اسلم

جمعہ 1 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے معاشی امور کے ترجمان مزمل اسلم نے کہا ہے کہ اگر حکومت انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کروائے تو آئی ایم ایف پروگرام میں حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔

وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا مزمل اسلم نے کہا کہ کہ ہمارا مطالبہ یہ نہیں کہ ہمیں حکومت دے دیں بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کی تحقیقات کروائیں اور اس تحقیقات کے نتیجے کی بنیاد پر پھر فیصلہ کریں اور جس کی جو نشستیں بنتی ہیں وہ نشستیں اسے دے دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان کا یہ مطالبہ مانا جاتا ہے تو پھر تحریک انصاف آئی ایم ایف پروگرام میں حکومت کے ساتھ تعاون کرے گی۔

مزمل اسلم نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچے بلکہ آئی ایم ایف کو ان کے چارٹر کی یادہانی کروائی گئی ہے کہ انتخابات میں شفافیت ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے انتخابات متنازع ہوچکے ہیں اور اس پر بین الاقوامی ادارے اور عالمی دنیا نے بھی اعتراض اٹھایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف کو یہ یاد دہانی کروائی ہے کہ عالمی ادارہ چاہتا تھا قرضے کی تیسری قسط اور اگلے ہروگرام سے متعلق مذاکرات نئی منتخب ہونے والی حکومت کے ساتھ ہوں جو صاف اور شفاف انتخابات کے نتیجے میں بنی ہو۔

پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ ہم نے ان کو یہ کہا ہے کہ موجودہ حکومت صاف شفاف انتخابات کے نتیجے میں نہیں آئی لہٰذا اس حوالے سے انتخابات کے آڈٹ کروائے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp