اللہ نے میرے ہاں رحمت بھیجی ہے، شعیب اختر

جمعہ 1 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق فاسٹ بولر اور معروف کرکٹر شعیب اختر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، شعیب اختر نے خوشی کی خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر شیئر کی اور لکھا کہ اللہ نے ان کے ہاں رحمت بھیجی ہے۔

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش کو اللہ کی رحمت قرار دیا، اور لکھا کہ میکائیل اور مجدد کی اب ایک چھوٹی بہن بھی ہے، اور مجھے اللہ نے اپنی رحمت سے نوازا ہے۔

انہوں نے اپنے مداحوں کو اپنی بیٹی کا نام بتاتے ہوئے لکھا کہ نورے علی اختر آج یکم مارچ، 19ویں شعبان جمعہ کی نماز کے وقت پیدا ہوئی۔ آپ سب سے دعاؤں کی درخواست کرتا ہوں۔

بھارتی کرکٹ تجزیہ کار اکاش چوپڑا نے شعیب اختر کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ آپ کو بہت مبارک ہو اور اللہ اسی طرح آپ کو خوشیاں عطا کرے۔

واضح رہے شعیب اختر کے اس سے پہلے 2 بیٹے تھے اللہ نے ان کو بیٹی کی رحمت سے بھی نواز دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے کیا کہا؟

ایشیا کپ: حارث رؤف کا وکٹ لینے کے بعد مخصوص انداز میں جشن، تصاویر وائرل

اسپورٹس مین شپ نظرانداز: بھارتی ٹیم نے ایک بار پھر پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملایا

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے دوران حارث رؤف اور ابھیشیک شرما کے درمیان تلخ کلامی

ایف آئی ایچ پرو لیگ کا شیڈول جاری، پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا ہوگا؟

ویڈیو

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا اہم ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

رجب بٹ کے ہاں بیٹے کی پیدائش، خوشی کی خبر سن کر جذباتی ویڈیو شیئر کر دی

ایشیا کپ میں صائم ایوب کا دلچسپ کردار، بیٹنگ پر سوالات مگر بولنگ میں دھوم

کالم / تجزیہ

بُھولی یا بھلّی

دلوں کو جوڑنے والے کرکٹرز

عدلیہ بمقابلہ عدلیہ