مریم نواز کے حکم پر صوبے میں ’صاف ستھرا پنجاب‘ مہم کا آغاز

جمعہ 1 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلٰیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پرمحکمہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے صوبے میں ’صاف ستھرا پنجاب‘ مہم کا آغاز کردیا گیا۔

محکمہ لوکل گورنمنٹ نے تمام مقامی حکومتوں اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو مراسلہ جاری کردیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ ایک ماہ میں پورے  پنجاب کو صاف ستھرا  بنا یا جائے۔ مذکورہ مہم یکم مارچ سے 31مارچ تک جاری رہے گی۔

اس حوالے سے ڈی جی لوکل گورنمنٹ کو ’صاف ستھرا پنجاب‘ مہم کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔

لوکل گورنمنٹ کا کہنا ہے کہ کھلی جگہوں سے کوڑے کے ڈھیر مکمل طور پر ختم کر دیے جائیں گے اور قبرستانوں کو بھی مکمل طور پر جڑی بوٹیوں اور کوڑا کرکٹ سے پاک کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں مہم کے دوران سبزی منڈیوں، مارکیٹوں اور بس ٹرمینلز کو بھی صفائی کے لحاظ سے مثالی بنایا جائے گا۔

لوکل گورنمنٹ کے مراسلے کے مطابق پنجاب بھر میں یو سی سطح پر آگاہی کیمپ لگائے جائیں گے، گھر گھر جا کر لوگوں کو صفائی کے متعلق آگاہ کیا جائے گا، اسکولوں اور کالجوں میں صفائی کے حوالے سے آگاہی لیکچرز کا اہتمام کیا جائے گا اور مساجد میں جمعہ کے خطبات میں صفائی کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے گی۔

لوکل گورنمنٹ  نے مارکیٹوں میں دکانداروں، مارکیٹ کمیٹیوں اور انجمن تاجران کے ذریعے لوگوں کو صفائی کے بارے میں آگاہ کرنے، عوامی پارکوں، چڑیا گھروں، عجائب گھروں، کھیل کے میدانوں اور خریداری مراکز میں صفائی مہم کی آگاہی فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام امور کی تکمیل کے لیے روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ اور جائزہ اجلاس منعقد ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’میں نازیبا کپڑے نہیں پہنتی‘، رمضان ٹرانسمیشن میں ساڑھی پر تنقید کے بعد جویریہ سعود کی وضاحت

دی ہنڈرڈ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت خطرے میں، آئی پی ایل روابط آڑے آگئے

حکومتی مراعات: ایپل کمپنی پاکستان میں آئی فون تیار کرے گی

ہاکی کی بحالی کا مشن شروع، ایڈہاک صدر نے پی ایچ ایف میں بڑی اصلاحات کا اعلان کردیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب