پنجاب حکومت کا صوبے میں پہلا سرکاری کینسر اسپتال بنانے کا اعلان

پیر 4 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے لاہور میں صوبے کا پہلا سرکاری کینسر اسپتال بنانے کا اعلان کیا ہے۔

ٰپیر کے روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور کے ویلنشیا ٹاؤن کے قریب پنجاب کا پہلا کینسر اسپتال بنانے کا اعلان کیا، وزیراعلی پنجاب نے صوبے کے پہلے سرکاری اسپتال کے قیام کے لیے ویلنشیا ٹاؤن میں مجوزہ سائٹ کا جائزہ لینے کے لیے وہاں کا دورہ کیا، جہاں ان کو کینسر اسپتال کی سائٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر مریم نواز شریف نے مذکورہ کینسر اسپتال کے لیے دنیا بھر سے بہترین اسپشلسٹ ڈاکٹر بلانے کی ہدایت کی اور کینسر اسپتال میں مریضوں کے تیمارداروں کے لیے ہوٹل بنانے  کی ہدایت بھی کی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب میں کینسر کے مریضوں کے لیے سرکاری کینسر اسپتال بنائیں گے، جہاں کینسر کے مریضوں کا مفت علاج ہوگا۔ اسپتال میں مریضوں کے علاج کے لیے بہترین ڈاکٹرز اور جدید ترین مشینری لائیں گے۔

کینسر اسپتال کی سائٹ کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز کے ہمراہ سابق سینیٹر پرویز رشید، ارکان اسمبلی خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، ثانیہ عاشق اورڈاکٹر عدنان بھی موجود تھے۔

چیف سیکریٹری، ایس ایم بی آر، سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو،سیکریٹری کو آپریٹو، کمشنر لاہور، ڈی سی لاہوراوردیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

اوپن اے آئی کے تجرباتی ماڈلز خو ہی ہیکر بن گئے، حقیقت کیا ہے؟

جنرل عامر رضا نے نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی کمان سنبھال لی، گارڈ آف آنر پیش

امریکی اراکین کانگریس کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی و معاشی تعاون پر تبادلہ خیال

مطالعے کے بدلتے انداز: مصنوعی ذہانت نے اب کتابوں سے گفتگو بھی ممکن بنادی

ویڈیو

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

جنوبی افریقہ میں فائرنگ کا واقعہ، 2 سگے بھائیوں سمیت 4 پاکستانی جاں بحق، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان