ترقی کا جو سفر 2018 میں رک گیا تھا آج دوبارہ شروع ہوگا، مریم اورنگزیب

اتوار 3 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ترقی کا جو سفر 2018 میں رک گیا تھا آج پھرسے شروع ہوگا، شہباز شریف پاکستان کے لیے خوشخبری ہیں۔

آج قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے انتخاب سے متعلق اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج شہباز شریف وزیر اعظم پاکستان منتخب ہوں گے اور نوجوانوں کے روزگار، کاروبار اور ترقی کا دور شروع ہوگا۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا، اب معیشت کو استحکام دیں گے، پاکستان میں سیاسی و معاشی استحکام آئے گا اور عوام کے مشکل حالات بہتر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت، آئی ٹی، زراعت، صنعت اور نوجوانوں کی ترقی کا سفر شروع ہو رہا ہے، ‎4 سال بے رحمی سے ملک کے تمام شعبوں کو برباد کیا گیا۔

’4سال تمام شعبوں کو برباد کیا گیا، اب ان کی بحالی اور تعمیرِنو شروع ہوگی، شفافیت اور عوامی خدمت کا دور پھر سے شروع ہوگا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو لیپ ٹاپ اور آئی ٹی میں ترقی کے مواقع دینے کا دور پھر شروع ہو رہا ہے، نوجوانوں کو روزگار اور کھیل کے مواقع دینے کا دور پھرسے شروع ہو رہا ہے، آج کے بعد سے پاکستان کے خارجہ تعلقات میں بہتری اور اعتماد کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp