پاکستان سمیت دنیا بھر میں جنگلی حیات کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

اتوار 3 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستان سمیت دنیا بھر میں جنگلی حیات کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اس عالمی دن کا مقصد جنگلی حیات کے تحفظ کی اہمیت اور خطرے سے دوچار جنگلی حیات کے تحفظ کی ضرورت کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔

دُنیا بھر میں جنگلی حیات کے عالمی دن کو منانے کا ایک مقصد اس سیارے (زمین ) پر موجود جانوروں اور انسان کے درمیان ایک تعلق کو جوڑنا بھی ہے، اس کے علاوہ جنگلی حیات کے تحفظ میں ڈیجیٹل جدت طرازی کو بھی تلاش کرنا ہے۔

جنگلی حیات کے عالمی دن 2024 (ڈبلیو ڈبلیو ڈی ) کا پوسٹر پینانگ، ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے ایک باصلاحیت ڈیجیٹل ڈیزائن طالب علم چینگ ہوئی شین نے تیار کیا ہے۔

جنگلی حیات کا عالمی دن منانے کی اہمیت اس حوالے سے بھی اجاگر ہوتی ہے کہ یہ دنیا بھر کے لوگوں کو اپنے سیارے پر موجود جنگلی حیات کی خوبصورتی اور تنوع کا جشن منانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے جنگلی حیات کو درپیش خطرات کے بارے میں آگاہی پیدا کرکے ان کی بقا کے لیے کی جانے والی کوششوں میں عالمی سطح پر حمایت حاصل کی جا سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp