مردان میں جوڈو مقابلے کے دوران طالبہ سر پر چوٹ لگنے سے جاں بحق

اتوار 3 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں تعلیمی اداروں کے مابین کھیلوں کے مقابلوں کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے طلبہ جاں بحق ہو گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ مردان اسپورٹس کمپلیکس میں جوڈو مقابلے کے دوران پیش آیا۔ جوڈو مقابلے کے دوران سر پر لگنے سے طالبہ کی حالت غیر ہو گئی، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو کے مطابق موقع پر موجود میڈیکل ٹیم نے اسپتال منتقلی کے دوران سانس اور دل کی بحالی کے عمل CPR  کو جاری رکھتے ہوئے طالبہ کو اسپتال منتقل کیا۔ جبکہ اسپتال میں ڈاکٹروں نے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔ طلبہ پشاور سے مقابلوں کے لیے مردان گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp