بھارتی ریاست کیرالہ کی گلیوں کو بینظیر بھٹو کی تصاویر سے سجا دیا گیا

ہفتہ 7 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست کیرالہ کے دارالحکومت تھیروواناتھاپورم کی گلیوں کو پاکستان کی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی تصاویر سے سجایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیمونسٹ پارٹی آف انڈیا کے خواتین ونگ، آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نیشنل کانفرنس کے حوالے سے دارالحکومت کے تمام اہم مقامات کی دیواروں پر لگائے جانے والے پوسٹرز کے لیے بینظیر بھٹو کی تصویر کا انتخاب کیا گیا۔

اس کے علاوہ کانفرنس کے دعوت نامے پر بھی بینظیر بھٹو کی تصویر کو بطور کور فوٹو استعمال کیا گیا۔

پوسٹر پر بینظیر بھٹو کے بارے میں ایک پیرا گراف بھی لکھا گیا کہ بے نظیر بھٹو پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم جنہیں ہارورڈ سمیت دنیا کی 9 بہترین جامعات سے ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں دی گئیں، اس کے علاوہ بے نظیر اسکوائر کے الفاظ بھی درج کیے گئے۔

دوسری جانب بینظیر بھٹو کی تصویر والے پوسٹرز لگائے جانے پر بی جے پی کے کارکنوں نے شہر بھر میں ہنگامہ کھڑا کر دیا۔

بی جے پی رہنما سندیپ واشسپتی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر دشمن ملک کی سابق وزیر اعظم تھیں جنہوں نے بھارت کو نقصان پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی، جو لوگ دشمن کی عزت کرتے ہیں اور انہیں پوجتے ہیں وہ بھی اس ملک کے دشمن ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ نے کینیڈین وزیراعظم سے ‘غزہ بورڈ آف پیس’ میں شامل ہونے کی دعوت واپس لے لی

پاکستان کی بھارت کیخلاف سنسنی خیز فتح، ایف 2 ڈبل وکٹ سیمی فائنل میں جگہ بنالی

ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کی شادی کی 21ویں سالگرہ، وائٹ ہاؤس کی مبارکباد

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کا جلد پاکستان کے دورے کا اعلان

خیبرپختونخوا: مصنوعی ذہانت کے جدید ترین کیمروں سے لیس سیف سٹی منصوبہ، کیا قیامِ امن میں مدد ملے گی؟

ویڈیو

کوئٹہ اور بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی سرگرمیوں میں اضافہ

چکوال کی سائرہ امجد کا منفرد آرٹ: اسٹیل وول اور ایکرلیک سے فطرت کی عکاسی

وی ایکسکلوسیو: پی ٹی آئی دہشتگردوں کا سیاسی ونگ ہے اسی لیے اس پر حملے نہیں ہوتے، ثمر بلور

کالم / تجزیہ

کیمرے کا نشہ

امریکی خطرناک ہتھیار جس نے دیگر سپرپاورز کو ہلا دیاٖ

گل پلازہ کی آگ سے بننے والے دائرے