ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کے ایک اور اسپیل کی پیش گوئی

پیر 4 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں 5 مارچ سے 7 مارچ کے دوران بارش اور برفباری کے ایک اور اسپیل کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے جبکہ کل بروز منگل سے جمعرات تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری کے ایک اور اسپیل کا امکان ہے۔

دوسری طرف چلاس اور کوہستان میں شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بند گئی ہیں، شاہراہ قراقرم کی بحالی کا کام جاری ہے، دیر بالا میں شدید برفباری سے 5 روزہ پولیو مہم ملتوی کر دی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا کے علاقے سوات، پارہ چناراور ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

مالم جبہ، کالام، اوشو اور گبرال جانے والے والی سڑکیں بارش اور برفباری کے باعث بند ہو گئی ہیں، مری میں بھی 2 روز سے جاری بارش کے بعد برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

بلوچستان کے علاقے کان مہترزئی پر ایم 50 شاہراہ ٹریفک کے لیے بحال کردی گئی ہے، کوہ سلیمان رینج میں دھاناسر کے مقام پر روڈ کلئیرنس آپریشن مکمل ہونے کے بعد خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے درمیان بھی ٹریفک بحال کردی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ