اننت امبانی کی شادی، سب سے مہنگا تحفہ کس نے دیا؟

پیر 4 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کے امیر ترین شخص بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی سے قبل 3 روزہ جشن (پری ویڈینگ سلیبریشن) کی دنیا بھر میں دھوم مچی رہی۔

بھارتی شہر جام نگر میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی ’پری ویڈنگ‘ تقریبات کا اختتام ہوگیا جس میں دنیا بھر سے بااثر شخصیات اور نامور بالی وڈ ستاروں نے بھی شرکت کی۔ جن میں شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان، بچن فیملی، کپور خاندان، کترینہ کیف، رجنی کانت، رانی مکھرجی سمیت دیگر معروف بھارتی شخصیات بھی شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے جوڑوں نے اننت امبانی اور رادھیکا پر بیش قیمت تحائف کی بارش کردی۔

شاہ رخ خان اور گوری خان

بالی وڈ سُپر اسٹار شارخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان نے اننت امبانی اور رادھیکا کو ساڑھے 5 کروڑ بھارتی روپے لاگت کی بینٹلی فلائنگ سپر تحفے میں دی۔

 کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا

بھارتی اداکار کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے ہیرے اور سونے سے بنا بھگوان گھنیش اور لکشمی کی مورتی دی ہے۔

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور

بالی وڈ کی معروف جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے رادھیکا کو مشہور برانڈ گوچی کا ڈائمنڈ سے بنا بیگ اور آننت کو جارڈن برانڈ کے جوتے گفٹ کیے ہیں۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل

بالی وڈ کی باربی گرل اور معروف اداکارہ کترینہ کیف اور ان کے شوہر وکی کوشل نے رادھیکا کو ڈولچی اینڈ گبانہ کا ہیروں سے بنا بریس لیٹ اور رادھیکا کو مکی موٹو برانڈ کا ہیروں سے بنا خوبصورت ہار گفٹ کیا ہے۔

سلمان خان

بالی وڈ اداکار سلمان خان نے اننت امبانی کو پیٹک فلپ برانڈ کی مہنگی گھڑی اور رادھیکا کو سیرین برانڈ کا ہیروں سے بنے جھمکے تحفے میں دیے۔

پریانکا چوپڑا

اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اننت امبانی کو اسمتھ سن برانڈ کا ہیروں سے بنا بریس لیٹ جبکہ رادھیکا کو شوان کا محدود پیمانے پر دستیاب مہنگا ترین پرفیوم تحفے میں دیا ہے۔

رنویر سنگھ اور دیپیکا

دنیا بھر میں مقبول معروف بالی وڈ جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے رادھیکا اور اننت امبانی کو کارٹیئر برانڈ کی 8 لاکھ روپے کی گھڑی تحفے میں دی۔

کارتک آریان

بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار کارتک آریان نے اننت امبانی کو مہنگی گھڑی جبکہ رادھیکا کو برنیلو برانڈ کا ہیروں سے بنا گلے کا ہار تحفے میں دیا ہے۔

شاہد کپور اور میرا راجپوت

بالی وڈ کے معروف اداکار شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا راجپوت نے امبانی خاندان کی بہو کو راویلا برانڈ کا سرخ ہیروں میں بنا گلے کا ہار جبکہ اننت امبانی کو ڈیوڈ آف کول واٹر برنڈ کی مہنگی ترین پرفیوم دی ہے۔

کاجول اور اجے دیوگن

بالی وڈ کی معروف اداکار جوڑی کاجول اور اجے دیوگن نے امبانی خاندان کے بیٹے کو ہیروں سے بنی گھڑیاں تحفے میں دی ہیں جو رولیکس برانڈ کی ہیں۔ جبکہ رادھیکا کو ایکوا دی فارما برانڈ کا مہنگا ترین پرفیوم سیٹ گفٹ کیا ہے۔

واضح رہے کہ 28 سالہ اننت امبانی رواں سال جولائی میں رادھیکا مرچنٹ سے شادی کریں گے، اس سے قبل 2018 میں مکیش امبانی اور اہلیہ نیتا امبانی نے اپنی اکلوتی بیٹی ایشا امبانی کی بھی اسی طرح شاہانہ شادی کا اہتمام کیا تھا، جس پر مبینہ طور پر تقریباً 100 ملین ڈالر کے اخراجات آئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp