’تینوں خانوں کا ایک ساتھ رقص، صرف مکیش امبانی ہی انہیں آمادہ کر سکتے تھے‘

پیر 4 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی پری ویڈنگ پارٹی کی 3روزہ گالا تقریبات کا جشن مغربی ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں ہوا  جس میں بالی وڈ سٹارز کے ساتھ ساتھ مشہورعالمی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل ہونے والی تقریب میں بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کی ایک ساتھ اسٹیج پرفارمنس نے چار چاند لگا دیے۔ جو شاذ و نادر ہی اسکرین پر ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔ لیکن ایشیا کے امیر ترین فرد مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی میں بالی وڈ کے تینوں بڑے ناموں نے مشہور گانے ناتو ناتو پر ایک ساتھ رقص کیا توان کے مداح بے حد خوش ہوئے، ہال تالیوں سے گونج اٹھا اور انہوں نے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Patiala Politics (@patialapolitics)

اننت امبانی کی پری ویڈنگ پارٹی میں شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان کے اکٹھے رقص کرنے کے بعد بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ ایک مداح کے جانب سے کیے گئے سوال کہ کیا یہ کبھی ممکن ہے کہ تینوں خان بشمول شاہ رخ خان کے، سلمان خان اور عامر خان کبھی ایک ساتھ فلم میں ایک ساتھ آ سکتے ہیں؟ جس کے جواب میں شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ ’آپ افورڈ کر سکو تو آفر کر دو، تینوں کو سائن کرتے کرتے چڈی بنیان بِک جائے گی‘۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے اس پر رد عمل دینا شروع کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف مکیش امبانی ہی ہیں جو تینوں خان (شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کو ایک ساتھ برداشت کر سکتے ہیں) تو کسی نے کہا کہ یہ پیسے کی طاقت ہے۔

ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے صارفین نے کہا کہ مکیش امبانی نے تینوں سپر اسٹاروں کو خرید لیا ہے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ  تینوں خانوں کو ایک ساتھ صرف مکیش امبانی ہی رقص پر آمادہ کر سکتے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل تینوں خانز کو 2014 میں بھارتی ٹی وی شو ’آپ کی عدالت‘ کے 21 سال مکمل ہونے کی خوشی میں منعقدہ تقریب میں اسٹیج پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp