بیجنگ میں کیڑوں کی بارش؟

منگل 14 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں کیڑوں سے ڈھکی ہوئی کاروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔لوگوں کا خیال ہے کہ اس ویڈیو میں کاروں پر موجود کیڑوں سے مشابہ مخلوق آسمان سے گری ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو کے بارے میں یہ کہا جا رہا ہے کہ اسے چین کے شہر بیجنگ میں شوٹ کیا گیا ہے۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ’کیڑوں کی بارش‘ کے الفاظ کے ساتھ شئیر کیا گیا ہے۔ یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد بہت سے لوگ  یقین ظاہر کر رہے ہیں کہ واقعی ہی آسمان سے کیڑے گرے ہیں۔

 

ویڈیو دیکھنے کے بعد لوگوں نے مختلف طرح کے تبصرے کیے ، بعض لوگوں نے کہا کہ یہ اس بات کی علامت ہے کہ دنیا ختم ہو رہی ہے۔

اسی طرح ایک تبصرے میں لکھا تھا کہ میں کوئی مذہبی شخص نہیں ہوں لیکن میں نے ایسا چین میں پہلی بار ایسا ہوتے دیکھا ہے۔

بہت سے لوگوں نے یہ تبصرہ کیا کہ یہ حقیقت میں کیڑے ہی ہیں جو ایک معمولی طوفان میں بہہ گئے اور بعد میں جمع ہو گئے۔

جبکہ بعض لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ وہ کیڑے ہیں جو بہار آنے کے بعد سطح پر آگئے ہیں۔

کچھ لوگوں کا تو یہ بھی کہنا تھا کہ مارچ میں جب پہلا چاند پورا نظرآتا ہے تو  اسی مظہر قدرت کی وجہ سے Full worm moonکہتے ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد کا کہنا تھا کہ کاریں کیڑوں سے بالکل بھی نہیں ڈھکی ہوئیں بلکہ یہ چنار کے درختوں کے بیج ہیں۔

اخبار ایل ہیرالڈو کے مطابق بیجنگ کے رہائشیوں سے کہا گیا تھا کہ وہ اس دن باہر جانے کی صورت میں اپنی چھتریاں ساتھ رکھیں، شاید شہریوں کو یہ مشورہ ہونے والی بارش کی صورت میں دیا گیا تھا، نہ کہ کیڑوں کے گرنے کی صورت میں۔

تاہم چینی حکام نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی ہے ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp