وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دوسری بار وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے وزارت عظمیٰ کا حلف لیا۔
مزید پڑھیں
شہباز شریف کی حلف برداری کی تقریب میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف، سابق صدر آصف زرداری، نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، سندھ، پنجاب، بلوچستان کے وزرائےاعلی شریک تھے، وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں شریک نہیں ہوئے۔
متعدد ملکوں کے سفیر بھی وزیراعظم شہباز شریف کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے۔
نومنتخب وزیر اعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا جا رہا ہے۔ https://t.co/YQ6SElA5Jv
— PMLN (@pmln_org) March 4, 2024
وزیراعظم شہبازشریف کی حلف برداری کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں مسلح افواج کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش گیا۔
گارڈ آف آنر کی تقریب کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے فردا فردا تقریب کے شرکا سے مصافحہ بھی کیا، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس کے عملے کا تعارف بھی کرایا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز شہباز شریف 201 ووٹ حاصل کرکے وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے جب کہ ان کے مدمقابل امیدوار عمر ایوب خان نے 92 ووٹ حاصل کیے تھے۔