لمز یونیورسٹی میں جعلی شادی: یہ کون سا پراجیکٹ ہے؟

منگل 14 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز (لمز)  میں ایک ’جعلی شادی‘ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی ۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ ردِعمل سامنے آیا ہے۔ کہیں اس تفریح کو سراہا گیا تو کہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ کچھ کا ماننا ہے کہ آخری سال لطف اندوز ہونے کے لیے ہے تو کچھ لوگوں نے تنقیدی تبصرے بھی کیے۔

کسی کو یہ سرگرمی اچھی لگی تو کسی نے اس کا بُرا منایا۔

سلمیٰ نامی صارف کا کہنا تھا کہ تفریح کے لیے 2خوبصورت طالب علموں کی یہ شادی واقعی دلچسپ ہے۔

ایک اور صارف نے کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ زہریلے رشتہ داروں اور ان کے غیرضروری ریمارکس کے بغیر شادیوں میں اتنا مزہ کیسے آئے گا۔

جہاں کچھ صارفین اس سے لطف اندوز ہو رہے ہیں وہیں طلبا اور یونیورسٹی انتظامیہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ لمز یونیورسٹی فحاشی پھیلانے میں بھرپور حصہ دے رہی ہے۔

https://twitter.com/Bebasmakhlooq/status/1635261684846821381?s=20

جہاں ایک طرف یہ ویڈیو تعریفیں سمیٹ رہی ہے وہیں کچھ لوگ یہ کہتے بھی نظر آتے ہیں کہ شادی مذاق نہیں ہے۔

ایک صارف بچپن کا ذکر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہم بچپن میں اس طرح کی سرگرمیاں کرتے تھے جیسے گڈا گُڈی کی شادی تو اب کیوں نہیں؟

ایک شہری نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کون سا پراجیکٹ اور سبجیکٹ ہے؟

یاد رہے کہ حال ہی میں کچھ عرصے قبل لمز کے طلبا نے بالی وڈ ڈے بھی منایا تھا جس میں لڑکے اور لڑکیاں مشہور کرداروں کا روپ دھارے نظر آئے تھے اور اس پورے عمل نے سوشل میڈیا پر کہیں تعریف سمیٹی تو کہیں اسے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp