ایلس پیری کے چھکے نے گاڑی کا شیشہ توڑ دیا: ’کرکٹ کی تاریخ کا کریزی شاٹ‘

منگل 5 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلوی کرکٹ اسٹار ایلس پیری نے بنگلور میں ویمنز پریمیئر لیگ کے ایک میچ کے دوران شاندار چھکا لگایا جس سے باؤنڈری پر کھڑی  اسپانسر کی گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا۔  اس کے بعد انہیں اپنے سر پر ہاتھ رکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے

آر سی بی اسٹار نے میچ کے بعد براڈکاسٹرز سے بات کرتے ہوئے مذاق میں کہا کہ میرے پاس نقصان کو پورا کرنے کے لیے کوئی انشورنس نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میچ کے دوران گاڑی کا شیشہ ٹوڑنے کے بعد تھوڑی پریشان تھی۔ انہوں نے ٹیم کی ساتھی اسمرتی مندھانا کو کہا کہ ’امید ہے کوئی مجھ پر اس کا الزام نہیں لگائے گا‘۔

ایلس پیری کے چھکا لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ کسی نے کہا کہ اسپانسرز کے لیے اپنی کاریں باؤنڈری پر پارک کرنا بہت خطرناک ہے تو کوئی ان کے چھکے کی تعریف کرتا نظر آیا۔

ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے امان لکھتے ہیں کہ ایلس پیری کے چھکے نے باؤنڈری پر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ دیا اور یہ کرکٹ کی تاریخ کا ایک کریزی شاٹ تھا۔

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے کا الزام آپ پر لگتا ہے تو اپنے کپتان سے کہیں کہ وہ آپ کی طرف سے ادائیگی کرے۔

ایک بھارتی صارف نے گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے کے بعد ایلس پیری کا ردعمل شیئر کیا جس میں وہ اپنے سر پر ہاتھ رکھے ہوئے ہیں انہوں نے لکھا کہ جب ایلس پیری کے چھکے نے گاڑی کا شیشہ توڑ دیا۔

 واضح رہے کہ رائل چیلنجرز بنگلور نے یوپی واریئرز کو 23 رنز سے شکست دی اور ایلس پیری نے 37 گیندوں پر 58 رنز بنائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp