مصنوعی ذہانت اور ملازمتوں کا مستقبل: خطرہ، تبدیلی یا موقع؟

بدھ 9 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مصنوعی ذہانت کی ترقی دنیا بھر میں محنت کی دنیا کو اسی طرح بدل رہی ہے جیسے صنعتی انقلاب نے کیا تھا، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اب صارف خدمات، قانون، مالیات، تخلیقی فنون اور دیگر شعبوں میں کام کے انداز کو بدل رہی ہے۔

گولڈمین زاکس کی 2023 رپورٹ کے مطابق، جنریٹو آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے 2030 تک عالمی جی ڈی پی میں 7 فیصد تک اضافہ ممکن ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ، کروڑوں نوکریاں ختم یا تبدیل ہو سکتی ہیں، خاص طور پر وہ جو دہرانے والے اور قاعدہ و ضابطہ پر مبنی کاموں پر مشتمل ہیں۔

سیم آلٹمین کی پیش گوئی

اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹمین نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی ترقی کو ’ایک نیا موڑ‘ قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق، آرٹیفیشل انٹیلیجنس  اب کئی میدانوں میں انسانی سطح کی کارکردگی سے بڑھ کر کام کر رہی ہے، جو روزگار کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔

کن شعبوں میں نوکریاں خطرے میں ہیں؟

اینتھروپک کمپنی کے مطابق، اگلے پانچ سالوں میں ابتدائی دفتری ملازمتوں کا 50 فیصد حصہ خودکار نظاموں سے ختم ہو سکتا ہے، خطرے سے دوچار کاموں میں ڈیٹا انٹری، کسٹمر سروس، ترجمہ اور سب ٹائٹلنگ، گوداموں کا جسمانی کام اور میڈیا اور تخلیقی کام شامل ہیں۔

نئے روزگار کے مواقع

آرٹیفیشل انٹیلیجنس صرف نوکریاں ختم نہیں کر رہا بلکہ نئے پیشوں کو بھی جنم دے رہا ہے، جن میں پرومپٹ انجینئرز یعنی درست جوابات کے لیے مؤثر سوالات تیار کرنے والے ماہرین، تربیتی ڈیٹا کے معیار اور تنوع کو یقینی بنانے والے افراد یعنی ڈیٹا کیوریشن ماہرین، ماڈل بائس آڈیٹرز کی جانبداری جانچنے والے ماہرین، آرٹیفیشل انٹیلیجنس آپریشنز ٹیکنیشنز یعنی نظاموں کو چلانے اور بہتر بنانے والے ٹیکنیکل ماہرین۔

اسی طرح سنتھیٹک میڈیا ڈیزائنرز کے ذریعے تخلیقی مواد تیار کرنے والے فنکار بھی اسی قبیل میں شمار کیے جاتے ہیں، آرٹیفیشل انٹیلیجنس صرف بدلتا نہیں، سہارا بھی دیتا ہے، بہت سی جگہوں پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس انسانی کام کو بہتر بنا رہا ہے۔

اس ضمن میں کاپی رائٹرز اب ابتدائی ڈرافٹ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے بنوا کر زیادہ تخلیقی پہلوؤں پر توجہ دیتے ہیں، ایم آئی ٹی اور اسٹین فورڈ کی تحقیق کے مطابق، کسٹمر سروس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس اسسٹنٹس نے پیداوار میں 14 فیصد اضافہ کیا، اور نئے ملازمین کی کارکردگی میں 34 فیصد اضافہ ہوا۔

بلیو کالر ملازمتیں اور تخلیقی شعبے بھی متاثر

لاجسٹکس آرٹیفیشل انٹیلیجنس روبوٹس گوداموں میں کام سنبھال رہے ہیں، میڈیا اور ترجمہ کے شعبے میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی سب ٹائٹلنگ اور ترجمے انسانی ماہرین کی جگہ لے رہے ہیں۔

ریٹیل اور ترسیل کے شعبے میں خودکار اسکینرز اور ڈیلیوری بوٹس کا استعمال بڑھ رہا ہے، اسی طرح فنون کے شعبے میں اسکرپٹ رائٹنگ، موسیقی، گیم ڈیزائن اور ڈیجیٹل آرٹ میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال ہو رہا ہے۔

آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا شعبہ وار اثر

صحت عامہ کے شعبے میں تشخیص، میڈیکل امیجنگ، اور دفتری کاموں میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس مددگار ہے، اسی طرح قانون کے شعبے میں دستاویزات کا تجزیہ اور مقدمات کی تحقیق اب آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے ہو رہی ہے۔

آرٹیفیشل انٹیلیجنس ذاتی نوعیت کی تعلیم اور گریڈنگ میں معاون ہے، اسی طرح فراڈ کی شناخت اور آڈٹ میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس انسانی تجزیہ کاروں کی جگہ لے رہا ہے۔

انسانی ردعمل: نئی مہارتوں کی ضرورت

تجزیہ کاروں کے مطابق، جو لوگ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ساتھ کام کرنے کی مہارتیں سیکھیں گے، وہ بہتر کارکردگی دکھا سکیں گے، نرم مہارتوں، فیصلے کی صلاحیت، اور جذباتی ذہانت پر مبنی پیشے نسبتاً محفوظ رہیں گے۔ حکومتیں اور ادارے اب پرومپٹ انجینیئرنگ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی اخلاقیات، اور ڈیٹا لٹریسی کی تربیت فراہم کر رہے ہیں۔

میکنزی کی رپورٹ کے مطابق، 2030 تک دنیا بھر میں تقریباً 10 کروڑ افراد کو اپنا پیشہ تبدیل کرنا پڑ سکتا ہے، اس تبدیلی سے نمٹنے کے لیے کئی ممالک پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے تحت ’ری اسکلنگ‘ پروگرام شروع کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں