گلگت بلتستان میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے، لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ قراقرم ہائی وے اور جگلوٹ اسکردو روڈ کلیئر کردی گئی ہیں۔
شدید بارشوں اور برفباری کے باعث گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودوں کے گرنے کا سلسلہ جاری ہے،پاک فوج کی امدادری ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں
فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (FWO) کے دستوں نے خنجراب میں چین سے سوست بندرگاہ جانے والے تجارتی قافلے کو بحفاظت ریسکیو کر لیا ہے۔ تجارتی قافلہ کوکسل کے قریب 2 سے 3 مارچ کی رات کو برفانی تودے اور لینڈ سلائیڈ نگ کے دوران پھنس گیا تھا۔
ایف ڈبلیو اوکے دستوں نے برفانی تودے کو ہٹا کر غیر ملکیوں سمیت مسافروں کو طبی امداد اور کھانا بھی فراہم کیا اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ قراقرم ہائی وے اور جگلوٹ اسکردو روڈ کو بھی کلیئر کر دیا ہے۔
قراقرم ہائی وے اور جگلوٹ سکردو روڈ سے بقیہ سلائیڈوں اور ملبے کو ہٹانے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔