قراقرم ہائی وے پر سفر کرنے والوں کے لیے انتباہ

بدھ 6 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قراقرم ہائی وے (کے کے ایچ) حالیہ بارشوں کی وجہ سے گونرفارم سے رائیکوٹ تک لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے متاثر ہے۔ جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے جگہ جگہ کیچڑ بھر گیا ہے جس کے باعث بڑی گاڑیوں کو گزرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مسافروں کی مشکلات کے پش نظر ایف ڈبلیو او حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ کل 7 مارچ سے قراقرم ہائی وے آئندہ 5 دنوں کے لیے صبح 7 بجے سے دن 11 بجے تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی، اس دوران سڑک کو کلیئر کرنے کے لیے کام کیا جائے گا۔

ایف ڈبلیو او حکام نے کہا ہے کہ اس ٹائم میں صرف ایمرجنسی کی صورت میں گاڑیوں کو گزرنے کی اجازت ہوگی۔ حکام نے تمام مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹائم کا خیال رکھیں۔

واضح رہے کہ بارشوں اور برفباری کے باعث شاہراہ قراقرم شدید متاثر ہوئی ہے، جس کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp