فیکٹ چیک: جیوگرافی یا کنجکشن، مریم نواز کی وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

منگل 5 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گزشتہ روز لاہور میں وحدت کالونی میں واقع گورنمنٹ پائلٹ گرلز سیکنڈری اسکول کا دورہ کیا جس کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اسکول کے دورے کے دوران طالبات سے زیر مطالعہ مضمون کا پوچھتی ہیں کہ وہ اس وقت کون سا مضمون پڑھ رہی ہیں؟ جس پر طالبات بتاتی ہیں کہ اس وقت کنجنکشن (گرامر)  پڑھی جا رہی ہے۔  جس پر مریم نواز کہتی ہیں کہ جیوگرافی؟

اس پر سوشل میڈیا صارفین اور مریم نواز کے سیاسی مخالفین بھی ان پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں کہ صوبہ کی وزیر اعلیٰ کو کنجنکشن (گرامر) اور جیوگرافی میں فرق تک معلوم نہیں۔

فیکٹ چیک: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا ایک خاص حصہ شیئر کیا جا رہا ہے، مکمل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جس وقت مریم نواز نے جیوگرافی کہا، اس وقت وہ کتاب کا ٹائٹل دیکھ رہی تھیں، پھر وہاں موجود طالبات نے کہا کہ وہ جیوگرافی نہیں کجنکشن (گرامر)  پڑھ رہی ہیں تو مریم نواز نے دوبارہ کتاب کی طرف دیکھ کر کہا کہ یہاں بھی جیوگرافی لکھا ہے اور دونوں کی کتاب اکھٹی ہے جس پر وہاں موجود ٹیچر نے بتایا کہ یہ انگریزی اور جیوگرافی کی اکھٹی کتاب ہے جو حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

کرایوں میں سالانہ اضافہ معطل، سعودی ولی عہد کی ہدایت پر بڑا اقدام

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی