آج کل ہرفرد بالخصوص خواتین اپنا وزن کم کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں۔جب بھی وزن کم کرنے کی بات آتی ہے توبہت سے لوگ مختلف قسم کی خوراک کی طرف رجوع کرتے ہیں تا کہ اس خوراک کی مدد سے وہ اپنے وزن میں کمی لا سکیں ۔ دلیہ گندم کا ہو یا جو کا ،دونوں ہی کا شمار وزن کم کرنے والے صحت مند کھانوں میں کیا جاتا ہے لیکن آج ہم جانیں گے کہ ان دونوں میں سے بہتر کون سا ہے؟
تصویر:ٹائمز آف انڈیا
1۔غذائیت کے اعتبار سے کیا بہتر ہے؟
دلیہ میں فائبر زیادہ اور چکنائی کم ہوتی ہے اور اس کا گلائیسیمک انڈیکس بھی کم ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ خون میں شکر کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
اس میں وٹامن بی ، ای ، میگنیشیم اورآئرن جیسے ضروری غذائی اجزاء بھی ہوتے ہیں۔
جبکہ جو اناج کی ایک ایسی قسم ہے جس میں فائبر اور پروٹین کی مقدار زیادہ جبکہ چکنائی کی مقدار کم ہوتی ہے۔ اس میں آئرن ، زنک اور وٹامن بی جیسے اہم غذائی اجزا ہوتے ہیں
2۔دونوں وزن کم کرنے میں کس طرح مدد کرتے ہیں؟
وزن کم کرنے کے لئے دلیہ اورجو دونوں ہی کار آمد ثابت ہو سکتے ہیں لیکن دلیہ ان لوگوں کے لئے ایک اچھا آپشن ہے جو اپنا پیٹ زیادہ دیر تک بھرا ہوا رکھنا چاہتے ہیں کیونکہ اس میں فائبر زیادہ ہوتا ہے اسی لئے اسے ہضم ہونے میں زیادہ وقت لگتا ہے۔اس طرح زیادہ کھانے سے بچنے کے لئے بھی یہ مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
دلیہ میں موجود گلیسیمک انڈیکس کی کم مقدار خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول کرتا ہے جو بھوک کی شدت کو بڑھانے اور زیادہ کھانے کا باعث بن سکتا ہے۔
جبکہ جو ان لوگوں کے لئے بہترین انتخاب ہے جواپنی چربی کم کرنا چاہتے ہیں۔
جومیں فائبر کی مقدار زیادہ ہونے سے پیٹ بھرے رہنے کااحساس ہوتا ہےجبکہ اس میں موجود پروٹین مسلز ماس کو برقرار رکھنےمیں مدد کرتا ہے جس سے مسلز میں فیٹ سے زیادہ کیلوریز جلتی ہیں۔
اگر آپ باقاعدگی سے ورزش نہیں بھی کر رہے تو مسلز کی سطح برقرار رہنے سے زیادہ کیلوریز جلنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔
جو میں ایک قسم کا سولیوبل فائبر ہوتا ہے جسے بیٹا گلوکن کہتے ہیں جو کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے اور دل کی صحت کو فروغ دینے میں تسلی بخش ہے۔
3۔ ایک اور حقیقت
جب بات آتی ہے وزن میں کمی کی تو اس کا انحصار ہر فرد کی ضروریات اور ترجیحات پر ہوتا ہے۔
ایسے افراد جو وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں اور زیادہ دیر تک بھوک نہ لگنے کے احساس اور خون میں شکر کی سطح کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو دلیہ ان کے لئے ایک بہترین انتخاب ہو سکتا ہے۔
لیکن اگر کوئی فرد اپنی چربی کم کرنا چاہتا ہے اور مسلز ماس کو برقرار رکھنا چاہتا ہےتو اس کے لئے جو کا انتخاب مفید ثابت ہو سکتا ہے
لیکن یہ بھی واضح رہے کہ دونوں ہی صحت مند انتخاب اور متوازن غذا کا حصہ ہو سکتے ہیں اگرچہ ان کے فوائد مختلف ضرور ہو سکتے ہیں لیکن دونوں اہم غذائی اجزا فراہم کرتے ہیں جو آپ کے وزن میں کمی لانے کے ہدف کو حاصل کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں
وزن میں کمی لانے کے علاوہ اپنے طرز زندگی میں بھی مجموعی طور پر تبدیلیاں لانا ضروری ہیں جیسے کہ باقاعدگی سے ورزش اور صحت مند کھانے کی عادات پر توجہ مرکوز کرنا۔