پی ایس ایل 9: پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 4 رنز سے شکست دیدی

منگل 5 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے آج کے میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 4 رنز سے شکست دیدی۔

پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 205 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 5 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنا سکی۔

آج کا میچ راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی کی بیٹنگ

پشاور زلمی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورنز نے 5 وکٹوں نے نقصان پر 204 رنز اسکور کیے۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اس کے علاوہ صائم ایوب 46 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے۔

پشاور زلمی کے بیٹر حسیب اللہ نے 31، آصف علی 11، رومین پاؤل 23 اور عامر جمال نے 12 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ کرس جارڈن 2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

ملتان سلطانز کی بیٹنگ

205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 200 رنز بنا سکی تاہم میچ بہت دلچسپ ہوا۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے 32 رنز کی اننگز کھیلی، اس کے علاوہ طیب طاہر 26، ڈیوڈ ملان 19، ریزا ہینڈریکس 5، خوشدل شاہ نے 11 رنز بنائے۔

افتخار احمد احمد نے 27 گیندوں پر 60 رنز اسکور کیے اور کرس جارڈن 12 گیندوں پر 30 رنز بنا سکے۔ دونوں بیٹرز کی جارحانہ اننگز کے باوجود ان کے ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پشاور زلمی کی جانب سے عامر جمال نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جبکہ نوین الحق اور مہران ممتاز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ اس وقت پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی ٹیم 12 پوائنٹس لے کر پہلے نمبر پر ہے اور پلے آف مرحلے میں جگہ بنا لی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں 9،9 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

اس کے علاوہ علاوہ اسلام آباد کا 7 پوائنٹس کے ساتھ چوتھا نمبر ہے، جبکہ کراچی کنگز پانچویں اور دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز آخری نمبر پر موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp