پاکستان سمیت دنیا بھر میں صارفین کو سوشل میڈیا کی ایپلیکیشن فیس بک اور انسٹا گرام تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
فیس بک اور انسٹا گرام پلیٹ فارم کو عارضی بندش کا سامنا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ فیس بک اکاؤنٹ خود بخود لاگ آؤٹ ہوئے اور دوبارہ پاس ورڈ لگانے کے باوجود بھی آئی ڈیز بند ہوگئیں۔
دوسری جانب فیس بک انتظامیہ نے کہا ہے کہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے فیس بک اکاؤنٹ لاگ ان نہیں ہو رہے، صارفین پریشان نہ ہوں، جلد مسئلہ حل ہو جائے گا۔
اس صورت حال میں بھی صارفین نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس (ٹوئٹر) کا سہارا لیا اور شکایات کے ساتھ ساتھ مزے مزے کے تبصرے بھی جاری ہیں۔
ایک صارف نے ’ایکس‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ میں تو سمجھا تھا یہ نمبر ون کا کام ہے۔
Mein to samja tha Lumber#1 ka kam ha ya. https://t.co/DncTjvwt7P
— Kamran💜 (@Kami_hun_yar) March 5, 2024
ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ میرا تو دل ہی بند ہو گیا تھوڑی دیر کو۔
https://twitter.com/Virk0508/status/1765042906342330442
ایکس کے مالک ایلون مسک بھی اس دوران میدان میں کود پڑے اور ایک طنزیہ پوسٹ کر ڈالی، ایلون مسک نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اگر آپ یہ پوسٹ پڑھ رہے تو اس کا مطلب ہے کہ ہماری سروسز کام کر رہی ہیں۔
If you’re reading this post, it’s because our servers are working
— Elon Musk (@elonmusk) March 5, 2024
احسن نامی صارف نے لکھا کہ جب آپ اپنے ملازمین پر دفتر چھوڑتے ہیں تو ایسا تو ہوگا۔
#metaDown pic.twitter.com/dbmnNom32B
— ahsan jadoon (@ahsan__jadoon) March 5, 2024
یاد رہے کہ میٹا کے مالک گزشتہ کچھ دنوں سے بھارت کے مشہور بزنس مین امبانی کے بیٹے کی شادی میں مصروف تھے۔