عوام کی نظریں سپریم کورٹ کے بجائے پارلیمان کی جانب ہونی چاہیئیں: چیف جسٹس پاکستان

منگل 5 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ عوام کی نظریں سپریم کورٹ کے بجائے پارلیمان کی جانب ہونی چاہیئیں۔ عوامی نمائندوں کے فیصلے پائیدار ہوتے ہیں۔

سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ہونے والے جج سردار طارق مسعود کے اعزاز میں پاکستان بار نے عشائیے کا اہتمام کیا جس سے چیف جسٹس پاکستان اور دیگر نے خطاب کیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ پارلیمان میں بحث سے مشترکہ فیصلوں کی روایت بہترین ہے، آئین بھی پارلیمان نے ہی بنایا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پارلیمان کی جانب سے کی گئی کوئی بھی قانون سازی اگر آئین و بنیادی حقوق سے متصادم نہ ہو تو اسے سراہنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ جسٹس سردار طارق جیسا سینیئر ملا۔ انہوں نے ہمیشہ انتظامی اور قانونی طور پر درست مشورے دیے۔

ہمیشہ کوشش کی کہ وکلا کو سن کر فیصلہ کیا جائے، جسٹس سردار طارق

ریٹائر ہونے والے جج جسٹس سردار طارق مسعود نے اپنے مختصر خطاب میں کہاکہ ہمیشہ کوشش کی کہ وکلا کو سن کر فیصلہ کیا جائے۔ ’یہاں ہم نے بطور وکیل یہ بھی دیکھا کہ دلائل کے لیے کھڑے ہورہے ہوتے تھے کہ ڈس مس کی آواز آ جاتی تھی‘۔

انہوں نے عشائیے کا اہتمام کرنے پر وکلا کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ ملک بھر سے تقریب میں شرکت کرنے والوں سے بھی اظہار تشکر کیا۔

جسٹس سردار طارق فوجداری کے بہترین جج تھے، فاروق ایچ نائیک

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف قانون دان و پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ جسٹس سردار طارق مسعود فوجداری کے بہترین جج ہیں۔

قاضی فائز عیسیٰ نے ہمیشہ آئین و قانون کی پاسداری کی، احسن بھون

احسن بھون نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چیف جسٹس کے اختیارات کمیٹی کو منتقل کرنے کا وکلا کا دیرنہ مطالبہ پورا ہو گیا۔ قاضی فائز عیسیٰ نے ہجوم کی نفسیات کے بجائے ہمیشہ آئین و قانون کی پاسداری کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟