لکی مروت سے تعلق رکھنے والے شفقت اللہ 5 بچوں کے باپ ہیں۔ 2 وقت کی روزی روٹی کمانے کے لیے وہ کھجور کی چنگیریں اور ٹوکریاں فروخت کرتے ہیں۔ شفقت کے بقول یہ چنگیریں اور ٹوکریاں لکی مروت میں ہاتھوں سے تیار کی جاتی ہیں، جنہیں وہ اسلام آباد لا کر بیچتے ہیں۔ بعض اوقات انہیں 10، 15 دن بھی کوئی گاہک نہیں ملتا اور روزی نہ ملے تو ان کا روزہ ہوتا ہے۔ بڑھتی مہنگائی نے ان کا جینا دو بھر کر رکھا ہے۔ ان کے پاس کن کن اقسام کی ٹوکریاں موجود ہیں اور ان کی قیمت کیا ہے، دیکھیے ہماری ویڈیو رپورٹ میں۔۔۔